ممبئی سمیت مہاراشٹرا کےکئی اضلاع میں شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی

نئی دہلی:محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے ممبئی، تھانے، پال گھر اور کئی دیگر علاقوں میں اگلے تین دِن کے دوران شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پال گھر کے لئے آرینج الرٹ کے تحت 15 ستمبر تک شدید سے شدید ترین بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رائے گڑھ، رتنا گری، سندھو درگ، ناسک، پنے، ستارا اور کولہا پور اضلاع میں اگلے دو دِن کے دوران دوردراز کے علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ناگپور، وردھا، باندرا، گونڈیا، چندر پور، گڑھ چرولی، امراوتی، اکولا، یوتمال، بلدھانا اور واشم کیلئے آج تک ایلوالرٹ بھی جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔