نیشنل

ملک کی 11 ریاستوں میں اومیکرون کے 101 کیسس۔ عوام ہجوم کی شکل میں جمع نہ ہوں: مرکزی وزارت صحت

نئی دہلی: اومیکرون ابھی تک ملک کی 11 ریاستوں میں پھیل چکا ہے اورسو سے زائد افراد اس سے متاثرپائے گئے۔ مرکزی وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ ملک کی 11 ریاستوں میں ابھی اومیکرون کے 101 کیسس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ مہاراشٹرا میں 32 کیس درج کئے گئے جبکہ دہلی میں 22، راجستھان میں 17 ، کرناٹک میں 8، تلنگانہ میں 8 ،گجرات میں 5 اور کیرلا میں 5 کیسس درج ہوئے، جبکہ آندھراپردیش، چندی گڑھ، تاملناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون معاملوں کے پیش نظر عوام کوویڈ قواعد پر عمل آوری کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہ ہوتو کچھ دنوں کے لیے سفر کو ملتوی کیا جائے۔ لو اگروال نے مزید بتایا کہ ایک ساتھ عوام ہجوم کے شکل میں جمع نہ ہوں اور سال نو کی تقاریب میں بھی احتیاط برتی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button