حیدرآباد میں بائیک پرپیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ اورماسک لازمی ورنہ جرمانہ

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں موٹرسائیکل پرپیچھے بیٹھنے والوں کیلئے بھی ہیلمٹ کےاستعمال کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہےہیں۔ ان قواعد پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے اورایسے گاڑی سواروں کو چالانات عائد کئے جارہے ہیں۔ اسی طرح گاڑی چلانے اورگاڑی پربیٹھنے والے دونوں کیلئے ماسک بھی لازمی ہے اگرکوئی ایسا نہیں کرتا ہے تواسے ٹریفک اورلا اینڈ آرڈرپولیس کی جانب سے ایک ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔