جنرل نیوز

جگتیال میں "ایک شام عسکر نرملی کے نام ” اور یم بی پی ایس میں سیٹ حاصل کرنے والے طلباء کی تہنیت

جگتیال ۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیاجگتیال یونٹ کےزیراہتمام ایک خصوصی پروگرام بروز منگل نو بجے شب دفتر جماعت اسلامی ہند جگتیال میں جناب سعید الدین صاحب موظف لکچرر کی صدارت اور جناب محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔

 

اس پروگرام میں ضلع نرمل کے نامور معتبر و مترنم شاعر جناب عسکرنرملی کی آمد پر ” ایک شام عسکر نرملی کے نام ” رکھی گئ ۔اور شہرجگتیال کے دو طلباء عزیزم سید اطیب الرحمن سلمہہ ولد برادرم سید عتیق الرحمٰن صاحب مرحوم ۔ عزیزم صفیان احمد سعد سلمہہ ولد جناب سراج احمد صاحب صدر جامع مسجد کو یم بی بی ایس (MBBS) میں سیٹ حاصل کرنے پر تہنیت کی گئی ۔پروگرام کا آغاز منیب الحق عامر کی قرأت وترجمہ سے ہوا۔

 

جناب اظہر کورٹلوی نے حمد باری تعالی پیش کی اور نعت شریف عسکر نرملی نے پیش کی۔ برادر عبدالرافع نعیم ممبر SIO نے تعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ SIO ہندوستان میں طلباء کی واحد منظم تنظیم ہے یہ طلباء کی ہمت افزائی کے لئے اس قسم کے پروگرام منعقد کیا کرتی ہے ۔ملت کے طلباء کی ایسی تعلیمی تربیت چاہتی ہے کہ انکے ایک ہاتھ میں قرآن ہو تو دوسرے ہاتھ میں ساءینس اور ٹکنالوجی کی کتابیں ہوں ۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر مدثر صاحب Eye Specialist ڈاکٹر عنایت بیگ و ڈاکٹر شیراز Dentists ۔ محمد عبدالباری صاحب صدر ملت اسلامیہ ۔ مفتی محمد خلیل الدین صاحب صدر سٹی جمعیت ۔جناب محمد عبدالقادر مجاہد صدر مینارٹی سیل ۔ محمد عماد الدین عمیر صاحب امیر مقامی جگتیال محمد امین الدین صدر ادارہ ادب اسلامی جگتیال ۔

 

امیر مقامی نے تہنیتی تقریر کرتے ہوئے ان طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تعلیم کی تکمیل کے بعد پیشہ طب میں نام پیدا کریں اور ایک مسلمان ڈاکٹر بن کر اپنے کردار و عمل سے لوگوں کے دلوں کو مسخر کریں ۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ پچھلے چند سالوں میں ملت کے نوجوانوں میں تعلیم کی طرف رغبت بڑھی ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ شہر میں ہر سال پیشہ طب سے وابستہ ہورہے ہیں اس سال ان کے علاوہ دو لڑکیوں نے فردوس فاطمہ بنت محمود علی کنڈکٹر محلہ گنج اور سعیدہ صوبیہ ترنم بنت مفتی خواجہ نجم الدین قلعہ گڈھا حال مقیم حیدرآباد نے بھی سیٹ حاصل کی

 

۔ اس موقع پر جناب عسکرنرملی کوسامعین نے بار بار سنا اور داد و تحسین سے نوازا۔ اظہر کورٹلوی ۔ ٹپیکل جگتیالی اور شعیب الحق طالب نے اپنا کلام پیش کیا ۔ اس موقع پر سید عتیق الرحمٰن مرحوم کے کلاس میٹس اور شیخ سراج احمد کے دوست احباب نے کثرت سے گلپوشی و شال پوشی کی ۔جسمیں جناب خواجہ نعیم الدین منظور سیکریٹری ملت اسلامیہ مرزا عبداللہ بیگ صاحب مدرس مسیح الدین ناہید تاجر محمد مقبول صاحب تاجر عرفان جعفر رشید صاحب اسٹاف رپورٹر فور ٹی وی۔ میر کاظم علی صاحب ۔ محمد مجاہد پٹواری صاحب ۔ مسیح الدین افسر انجینئر چیرمین مسیحا فاؤنڈیشن ۔ جناب غیاث الدین نایب صدر ملت اسلامیہ اعتماد الحق صاحب جاینٹ سیکریٹری بی آر ایس ابصار احمد خان قاید بی آر ایس شامل ہیں۔

 

اور اس شام کے اختتام پر مہمان شاعر جناب عسکرنرملی صاحب کی شال پوشی جناب ریاض خان صاحب سابقہ صدر ملت اسلامیہ ۔جناب بسم اللہ خان صاحب محمد سلیم الدین صاحب خواجہ لیاقت علی محسن صاحب صدر بزم اردو ادب جگتیال تحسین الدین صاحب نایب صدر ادارہ اور دوسروں نے کی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button