حیدر آباد کے دبیر پورہ فلائی اوور بریج پر گڑھا پڑ‌گیا

حیدر آباد:حیدراباد کے پرانے شہر میں واقع دبیر پورہ فلائی اوور بریج پرگڑھا پڑ گیا۔‌عینی شاہدین کے مطابق آج دوپہر راہگیروں نے وہاں سے گزرتے ہوئے سڑک پر گڑھا دیکھ کرحکام کو مطلع کیا جسکے بعد گڑھے کے اطراف بیریکیڈس نصب کردئیے گئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ بارش کے دوران بریج کے نیچے کی مٹی بہہ جانے کے نتیجے میں گڑھا پڑ گیا۔ خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ گڑھا پڑنے کے بعد قبل از وقت اس کی نشاندہی کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔