جنرل نیوز

تلنگانہ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد سے کریم نگر کے صحافیوں کی ملاقات

کریم نگر 11 /اکٹوبر .. تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن  کریمنگر کے ایک وفد نے آج حیدرآباد میں فیڈریشن کے ریاستی قائدین سے  ایم اے  اسد صدر TUWJF کریم نگر کی قیادت میں ملاقات کرتے ہوئے تنظیمی امور اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

اس موقع پر ریاستی صدر ایم اے ماجد نے تلنگانہ اردوورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے اغراض و مقاصد اور فیڈریشن کی جانب سےمستقبل میں عمل میں لائے جانے والے کاموں اور اردو صحافیوں کی فلاح وبہبود کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا، جنرل سکریٹریز سید غوث محی الدین نے افتتاحی کلمات اداکیے اور کریم نگر کے TUWJF کے تمام  نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتےہوئے حیدرآباد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کااظہارکیا

 

اس موقع پر فیڈریشن کے ریاستی قائدین محبیب علی الجیلانی، ایف ایم سلیم، محمد عبدالمحسن، کے علاوہ فیڈریشن ضلع کریم نگر کے عہدیداران محمد اسد صدر سیاست ٹی وی، محمد سراج مسعودجنرل سکریٹری  اسٹاف رپوٹر روز نامہ منصف، نائب صدور محمد سعادت علی  صدیقی نامہ نگار روزنامہ سیاست،  صادق علی احمد اسٹاف رپورٹر روز نامہ اعتماد ،  شیخ عمران اسٹاف رپوٹر آداب تلنگانہ خازن ،  محسن محی الدین مشیر اعلی روز نامہ سیاست، اظہر الدین  اسٹاف رپورٹر روز نامہ راشٹر یہ سہارا  جوائنٹ سیکرٹری ۔ خواجہ شہاب الدین رہنمائے دکن  رکن عاملہ اوردیگر  اس وفد میں شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button