بریانی میں کیڑے۔ نرمل کی ایک ہوٹل مہربند

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کی ایک ہوٹل میں کمشنر بلدیہ اور دیگر عہدیداروں کو دی گئی بریانی میں کیڑے پائے گئے جس کے بعد اس ہوٹل کو مہربند کردیاگیا اور اس پر 50ہزار روپئے جرمانہ عائد کیاگیا۔۔کمشنر بلدیہ بالاکرشنا اپنے دیگر اسٹاف کے ساتھ ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے گئے تھے۔اس تلخ تجربہ کے بعدکمشنر بلدیہ نے ہوٹل کے کچن کا معائنہ کیا جہاں باسی چکن پایاگیا جو تین دنوں سے رکھاہوا تھا۔ بلدی عہدیداروں نے غیر صحت مند ماحول پر اس ہوٹل کو مہربند کردیا اور اس پر 50ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔کمشنر نے کہا کہ اس ہوٹل کے کچن میں جھینگر بھی پائے گئے۔انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس طرح کے مسائل پر سامنے آتے ہوئے شکایات درج کروائیں۔