پیاز کے استمعال کے بعد امریکہ میں سینکڑوں افراد متاثر

نئی دہلی: امریکہ میں پیاز کے استعمال کے بعد سینکڑوں افراد خرابی صحت سے متاثرہوگئے۔ میکسیکو سے درآمد پیاز کے استعمال کے بعد 37 ریاستوں میں 652 افراد کی صحت بگڑ گئی جبکہ 129 افراد ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ پیاز کے استعمال کی وجہہ سے لوگوں کی طبعیت خراب ہوئی ہے تاہم کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی۔ سینٹرس فارڈیزیس کنٹرول کے شعبہ نے متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔