اسپشل اسٹوری

فیفا ورلڈ کپ کے پیش نظر قطر نے تمام وزٹ ویزوں کو عارضی معطل کردیا

جدہ _ 22 ستمبر ( عرفان محمد) قطر کی وزارت داخلہ نے یکم نومبر 2022 سے مملکت قطر میں فضائی، زمینی اور سمندری سرحدوں کے ذریعے تمام زائرین کے داخلے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ورلڈ کپ کے دوران صرف Hayyaحیا کارڈ ہولڈرز کو داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔مملکت نے وزٹ ویزا 23 دسمبر 2022 سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

اس بات کا اعلان فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے دوران قطر میں داخلے اور اخراج کے ضابطے کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا، جو 20 نومبر 2022 کو شروع ہونے والا ہے۔وزارت داخلہ نے مزید اعلان کیا کہ قطر میں داخلے کی اجازت صرف Hayya حیا کارڈ ہولڈرز کے لیے ہے، جس سے وہ 23 جنوری 2023 تک ملک میں رہ سکیں گے۔

 

یکم نومبر سے 23 دسمبر 2022 کے درمیان قطر میں داخلے کی معطلی سے مستثنیٰ چند  زمروں کو  شامل کیا گیا ہے جن میں  قطری شہری، رہائشی اور جی سی سی کے شہری جن کے پاس قطری شناختی کارڈ ہے۔- ذاتی بھرتی کے ویزے اور ورک انٹری پرمٹ کے حاملین

 

متعلقہ خبریں

Back to top button