تلنگانہ

500 روپئے میں گیس سلنڈر۔ جی او جاری

حیدرآباد: ریاستی حکومت نے اہل افراد کے لیے 500 روپئے میں گیس سلنڈر اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ حکومت نے ایک اور گیارنٹی اسکیم کو لاگو کرنے کے لیے آج جی او جاری کردیا ہے۔

 

حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ یہ اسکیم صرف ان لوگوں کیلئے ہوگی جن کے پاس راشن کارڈس ہیں۔ ریاست بھر میں 1.20 کروڑ گیس کنکشن ہیں راشن کارڈس رکھنے والے خاندانوں کی تعداد 89.99 لاکھ ہے۔ پرجا پالانا پروگرام کے دوران درخواستیں داخل کرنے والے سفیدراشن کارڈس رکھنے والوں کو 500 روپئے میں گیس سلنڈرفراہم کیا جائے گا۔

 

تین سال سے گیس کے استعمال کو دیکھتے ہوئے مستحق افراد کا احاطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج شام یہ اسکیم تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button