تلنگانہ

حیدرآباد کے رکن اسمبلی کی گاڑی بارش کے پانی میں پھنس گئی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ہوئی شدید بارش کے سبب رکن اسمبلی سدھیر ریڈی کی کار پانی میں پھنس گئی۔اسمبلی میں حلقہ ایل بی نگر کی نمائندگی کرنے والے سدھیر ریڈی، بارش کے سبب ہوئی تباہ کاریوں اور نقصان کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ متاثرین سے ملاقات کے لئے اپنی کار میں جارہے تھے کہ ان کی کارہستناپورساگرکی انکلیوکالونی میں پانی میں پھنس گئی جس کے بعد ان کے سیکوریٹی اہلکاروں اور مقامی نوجوانوں نے کافی جدوجہد کے بعد ان کی کار کو پانی سے نکالا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button