تلنگانہ

حیدرآباد میں اسرائیل کے خلاف احتجاج _ بعد نماز جمعہ مساجد میں فلسطینیوں کے حق میں دعاؤں کا اہتمام

آباد 13 اکتوبر (اردولیکس) حیدر آباد شہر کے مختلف مقامات پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اسرائیلی پرچم کو پیروں تلے روند دیا گیا۔ٹینک بندھ پر منعقدہ اس احتجاج میں طلبہ نے شرکت کی اور انھوں نے نعروں اور پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف احتجاج منظم کیا۔ بعد ازاں پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔

 

شہر کی مختلف مساجد میں فلسطینیوں کی سلامتی ، مسجد اقصیٰ کی بازیابی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اکثر مساجد میں قنوت نازلہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جمعہ کے بڑے اجتماعات کے پیش نظر سٹی پولیس کی جانب سے امکانی احتجاج کو دیکھتے ہوئے بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔ تاریخی مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد کے باہر اور چار مینار کے آس پاس سٹی پولیس کے دستوں کے علاوہ ریا پڈ ایکشن فورس کے دستے بھی متعین تھے۔ تاریخی مکہ مسجد میں خطیب مکہ مسجد نے مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور فلسطین کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں۔

 

یونائیٹڈ مسلم فورم کی جانب سے کل اس سلسلہ میں خطباء اور ائمہ سے خواہش کی گئی تھی کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین کی اہمیت اور مسجد اقصی کے تقدس کے بارے میں مسلمانوں کو واقف کروائیں اور خصوصی دعاوں اور قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button