تلنگانہ

بوجھ لگی ہوئی مٹھائی فروخت کرنے پرحیدرآباد کی کراچی بیکری کو 10 ہزارکا جرمانہ

حیدرآباد: بوجھ لگی ہوئی مٹھائی گاہک کو دینے پرحیدرآباد کے خواجہ گوڑہ میں واقع کراچی بیکری کے انتظامیہ کو دس ہزاررروپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹویٹرکے ذریعہ کی گئی شکایت پربلدی نظم ونسق کے اسپیشل چیف سکریٹری ارند کمار نے رد عمل ظاہرکرتے ہوئے عہدیداروں کوکاروائی کی ہدایت دی۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے بیکری کا معائنہ کیا کووڈ قواعد کی خلاف ورزی اورصاف صفائی کا خیال نہ رکھنے پربیکری کے مالک کو دس ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بیکری سے غذائی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انھیں جانچ کیلئے بھجوادیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button