نیشنل

دہلی کے ایک بازار میں نوجوان کا بے ہیمانہ قتل _ کسی نے بچانے کی ہمت نہیں کی _ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 12اگست ( اردولیکس) قومی دارالحکومت دہلی کے مصروف ترین بازار میں ایک ہوٹل مینجمنٹ کے طالب علم کو غنڈوں نے بے دردی سے چاقووں سے حملہ کر کے قتل کر دیا جبکہ اس بازار میں اردگرد سینکڑوں لوگ ہونے کے باوجود کسی نے بھی انہیں روکنے کی ہمت  نہیں کی۔ یہ واقعہ  جنوبی دہلی کے مالویہ نگر میں پیش آیا۔ سارا واقعہ وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا۔ 25 سالہ میانک اپنے دوست کے ساتھ بازار میں تھا جب اسے چار تا  پانچ افراد نے گھیر لیا۔ اور چاقوؤں سے حملہ  کردیا۔

سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والے مناظر کے مطابق میانک کی ان کے ساتھ پہلے بھی لڑائی ہوئی تھی۔ لیکن آج حملہ آوروں  نے میانک کو بازار میں پکڑ لیا لیکن وہ  فرار ہونے کی کوشش کی تاہم حملہ آوروں نے بازار میں اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے مار ڈالا۔ ملزمین نے میانک پر دیوانہ وار چاقو سے وار کر دیا۔ وہاں موجود لوگ، راہگیر اور گاڑیوں میں سوار لوگ سب نے اس واقعہ کو دیکھا، لیکن کوئی بھی انہیں بچانے کے لیے آگے نہ آیا۔ میانک شدید زخمی ہوگیا اور اسے اس کے دوست نے مقامی لوگوں کی مدد سے ایمس منتقل کیا۔ وہاں علاج کے دوران میانک کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button