جرائم و حادثات

کار میں زندہ جل کر مرنے والا حیدرآباد کا ڈاکٹر تھا

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد کے قریب کل رات کارمیں آگ لگ جانے کے نتیجہ میں جھلس جانے نتیجہ میں فوت ہوجانے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔ واضح رہے کہ کل رات آوٹررنگ رود پرکارشعلہ پوش ہوگئی تھی جس کی وجہہ سے کارمیں پھنس جانے کے نتیجہ میں کارسوارشخص زندہ جل گیا تھا۔ مرنے والے شخص کی شناخت 39 سالہ ڈاکٹراین سدھیرکی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مہلوک کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے اونگول سے بتایا گیا ہے جو حیدرآباد کے ملک پیٹ میں واقع یشودھا ہاسپٹل کے ڈاکٹربتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button