اونچی آواز کے سائلنسر لگانے والوں کا لائسنس منسوخ کرنے حیدرآباد پولیس کی وارننگ

حیدرآباد:حیدرآباد سٹی پولیس نے گاڑیوں میں اونچی آواز کے سائلنسر لگانے والوں کو انتباہ دیا ہے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ گاڑیوں میں اونچی آواز کے سائلنسر لگانے والوں کے خلاف ایم وی ایکٹ کے تحت پہلے جرمانے عائد کی جائیں گے اور مسلسل اسی طرح کی حرکتیں کرنے پر ان کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سٹی پولیس کی جانب سے شہرمیں اونچی آواز کے سائلنسرلگا کر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ کل کمشنرپولیس انجنی کمارکی نگرانی میں قریب ایک ہزارسائلنسرس کو بلڈوزرکے ذریعہ کچل دیا گیا تھا۔