انٹر نیشنل

امریکہ میں فلسطینی ماں اور بیٹے پر وحشیانہ حملہ _ بیٹا جاں بحق؛ ماں زخمی ، نسلی تشدد کا بدترین واقعہ

حیدرآباد _ 16 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل-حماس کے درمیان جاری  شدید جنگ کے دوران امریکہ  میں نسلی تشدد اور مسلمانوں سے نفرت کا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک 71 سالہ امریکی شخص نے فلسطینی نژاد امریکی لڑکے اور اس کی ماں پر وحشیانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ ہفتہ کو امریکہ کے الینوائے میں پیش آیا۔

 

ول کاؤنٹی شیرف کے حکام کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی 32 سالہ خاتون اپنے _ سالہ بیٹے کے ساتھ الینوائے میں ایک  کرائے کے مکان میں مقیم تھی۔ ہفتے کی صبح مکان کے مالک 71 سالہ جوزف کوبا نے ماں بیٹے پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ خاتون نے فوری طور پر 911 کال سینٹر پر کال کی اور پولیس سے اسے بچانے کی درخواست کی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ لیکن تب تک ماں اور بیٹا خون میں لت پت پائے گئے ۔ انہیں ہاسپٹل پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں نے  معائنہ کے بعد تصدیق کی کہ لڑکا فوت ہو گیا ہے۔ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

اس دوران پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ لڑکے کے جسم پر چاقو کے 26 زخم تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے جوزف کیوبا کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف نسلی نفرت اور قتل کے الزامات درج کیے گئے ہیں۔ تاہم حکام نے متاثرین کے نام اور دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button