حیدر آباد میں کمسن بچی کا عصمت ریزی کے بعد قتل۔ملزم کا ویڈیو اور فوٹو وائرل

حیدرآباد:حیدرآباد کے سعیدآباد سنگارینی کالونی میں کمسن لڑکی کا عصمت ریزی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا پتہ بتانے پر پولیس نے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔چند دن قبل راجو نامی نوجوان نے چھ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی اور اس کے بعد اس کا قتل کردیا تھا، ملزم تب سے مفرور ہے، پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ آج پولیس کی جانب سے ملزم کی تصویر جاری کی گئی اور اس کا پتہ بتانے پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملزم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک شخص کے ساتھ جا رہا ہے۔