نیشنل

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لئے پولنگ _ رات تک نتائج جاری ہونے کا امکان

نئی دہلی _ 6 اگست ( اردولیکس) نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لئے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں  لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ووٹنگ کا عمل صبح سے شروع ہوا ہے  جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ارکان پارلیمنٹ ملک کے اگلے نائب صدر کا انتخاب کرنے اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کررہے ہیں۔ سب سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے ووٹ ڈالا۔ اس کے بعد دوسرے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ ووٹ ڈالے ۔

 

نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھر اور اپوزیشن کے امیدوار مارگریٹ الوا کے درمیان مقابلہ ہے۔ دونوں ایوانوں میں این ڈی اے کا موقف مضبوط ہے اس لئے جگدیپ دھنکھر کی جیت کو یقینی سمجھا جا رہا ہے۔

ترنمول کانگریس نے نائب صدر کے انتخاب سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے اور ٹی آر ایس پارٹی مارگریٹ الوا کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے رات میں نتائج جاری کردئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button