تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش۔ اسکولس کو تعطیلات

حیدرآباد : ریاست میں زبردست بارش کے پیش نظر حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سی ایم کے سی آر نے چہارشنبہ اور جمعرات کو تعلیمی اداروں میں تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایم کے سی آر نے وزیر سبیتا اندرا ریڈی کو اس سلسلے میں احکامات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے سے ریاست بھر میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین دنوں میں ریاست بھر میں انتہائی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس پس منظر میں حکومت نے اسکولوں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button