حیدرآباد۔ فلم تھیٹرکی دیوارگرپڑی 50 گاڑیوں کو پہنچا نقصان

حیدرآباد: حیدرآباد میں کل رات ہوئی بارش کے دوران ایک سینما تھیٹرکی دیوارگرنے کی وجہہ سے قریب 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ یہ حادثہ دلسکھ نگرمیں پیش آیا تاہم اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ معلوم ہوا ہے کہ جب لوگ فرسٹ شودیکھ رہے تھے کہ اچانک دیوارمنہدم ہوگئی اورتھیٹرمیں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا۔