تلنگانہ

حیدرآباد میں معمول سے 24 فیصد زائد بارش ریکارڈ

حیدرآباد: تلگنانہ سمیت حیدرآباد میں مسلسل بارش کا سلسلہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔ البتہ آج صبح سے دھوپ اورچھاوں کی آنکھ مچولی دیکھی جارہی ہے۔ موسم بھی ابرآلود ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد میں گذشتہ تین ماہ کے دوران بارش معمول سے 24 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ یکم جون سے 7 ستمبر تک 24 فیصد بارش درج کی گئی۔ سب سے زیادہ ماریڈ پلی میں 46 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button