جنرل نیوز

ہمدردی،سخاوت اوراتحاد کی اقدار عیدالفطرکااصل مقصد:مجیب الدین

رائچور:کرناٹک کےرائچورکےمعروف سماجی وملی رہنما مجیب الدین نے عالم اسلام کوعیدسعیدکی مبارکباددی۔انہوں نےاپنےپیغام میں کہاکہ عیدالفطرمحبت ،ہمدردی اورانسیت کےاحساسات پھیلاتی ہے۔اورعیدیگانگت کےعلاوہ باہمی ہم آہنگی کاپیغام دیتی ہے۔مجیب الدین نےکہاکہ ہم سب جشن منانے کیلئےایک دوسرےکےقریب آئیں اورایک دوسرےکےساتھ اپنی خوشیاں بانٹیں۔انہوں نےکہاکہ ہمدردی،سخاوت اوراتحاد کی اقدار عیدالفطرکااصل مقصدہے۔واضح رہے کہ کرناٹک میں جاری اسمبلی انتخابات کےتحت مجیب الدین رائچورشہری اسمبلی حلقے سے بحیثیت آزادامیدوارپرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔انہوں نےبتایاکےرائچورشہرکی ہمہ جہت ترقی انکانصب العین ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button