تلنگانہ

گاوں چھوڑ دوں گا لیکن ویکسین نہیں لوں گا۔ کورونا کا ٹیکہ لینے کیلئے اصرارپرضلع جگتیال کے شخص کا عہیداروں کو جواب

جگتیال: تلنگانہ میں صد فیصد کورونا ویکسینشن کا عمل پورا کرنے کیلئے طبی عملہ گھرگھرجاکرٹیکہ دے رہا ہے۔ ضلع جگتیال ملیال منڈل کے موضع تاٹی پلی میں طبی عملہ پہنچا توایلیا نامی شخص نے ٹیکہ لینے سے انکارکردیا۔ اسے سمجھایا گیا مگراس نے کسی کی ایک نہ سنی عہیدارعوامی نمائندہ اورمقامی افراد نے اسے سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانا۔ زیادہ مجبورکرنے پراس کا کہنا ہے کہ ٹیکہ میں نشہ آوردوا ہے جسے لگانے کے بعد وہ مرجائے گا۔ زیادہ اصرار کرنے پراس نے کہا کہ وہ گاوں چھوڑ کرچلا جائے گا لیکن ویکسین نہیں لے گا۔ اس کی ہٹ دھرمی پرحکام آخرکارواپس لوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button