ناجائزتعلقات۔17 سالہ لڑکے کے ہاتھوں 28 سالہ خاتون کا قتل

بنگالورو: ریاست کرناٹک کے بنگالورومیں حال ہی میں لیڈیز ٹیلر کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ قتل کی واردات کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بعض حیرت انگیز حقائق کا انکشاف ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بنگالوروکے یورب نگرکی رہنے والی 28 سالہ آفرین لیڈیزٹیلربتائی گئی ہے۔ اس دوران اس کے مبینہ ناجائز تعلقات اپنے ایک رشتہ دارلڑکے سے قائم ہوگئے جس کی عمر17 سال بتائی گئی ہے۔ خاتون اس پرساتھ لے کرکہیں جانے کیلئے دباو ڈال رہی تھی جبکہ لڑکا اس سے پیسوں کا مطالبہ کررہا تھا۔ ان ہی جھگڑوں کے درمیان نوجوان نے خاتون کا خنجرسے حملہ کرکے قتل کردیا اورفرارہوگیا تھا پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔