اومیکرون کا اثر۔انٹرنیشنل پروازوں پرلگی پھرپابندی

نئی دہلی: حکومت نے نئے ویریئنٹ کے اثرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی پروازیں چلانے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جاریہ ماہ سے یہ خدمات شروع کی جانے والی تھیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمرشل بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 14 دسمبر کی آدھی رات تک بڑھادی گئی ہے۔ قبل ازیں 15 ڈسمبرسے کمرشیل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔