ایس بی آئی صارفین کیلئے اہم اطلاع۔ ہفتہ کو بینک کی آن لائن خدمات رہیں گی بند

نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کی انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کے دن چند گھنٹوں کے لیے بند رہیں گی۔ ایس بی آئی کے مطابق ایس بی آئی انٹرنیٹ بینکنگ خدمات کے ساتھ ساتھ Yono،Yono Lite اور UPI خدمات بھی اس دوران بند کر دی جائیں گی۔ ایس بی آئی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پربتایا کہ یہ خدمات ہفتہ کی رات 11.30 بجے سے اتوار کی صبح 4.30 بجے (300 منٹ) تک معطل رہیں گی۔ ایس بی آئی کے مطابق ٹکنالوجی اپ گریڈ کے عمل کے ایک حصے کے طور پر خدمات میں معطل رہیں گی۔ ایس بی آئی کی ملک بھر میں 22,000 بینک شاخیں اور 57,889 اے ٹی ایم ہیں۔ 8 اکتوبر کو اسی طرح کی دیکھ بھال کے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ایس بی آئی کی انٹرنیٹ خدمات کچھ گھنٹوں کے لیے بند کی گئی تھیں۔
We request our esteemed customers to bear with us as we strive to provide a better Banking experience. pic.twitter.com/LZsuqO2B0D
— State Bank of India (@TheOfficialSBI) December 10, 2021