نیشنل

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والوں کیلئے اہم اطلاع

نئی دہلی: مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نےکہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے نئے پورٹل میں درپیش مسائل ایک یا دو دنوں میں حل ہو جائیں گے، انھوں نے بتایا کہ جون میں جب اس پورٹل کو لانچ کیا گیا تھا اس وقت کچھ مسائل پیش آئے تھے اور اس کے بعد پورٹل چلانے والی کمپنی انفوسس سے رابطہ کیا گیا اور اسے درست کرنے کے لیے کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹیکس دہندگان کی طرف سے تجاویز آئیں تھیں اور انہوں نے پرانے پورٹل کو بحال کرنے کی اپیل بھی کی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ نئے پورٹل پر کئے گئے انتظامات پرانے پر موجود نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button