عازمین عمرہ کیلئے اہم اطلاع

نئی دہلی: عازمین عمرہ کیلئے کوویڈ ویکسینیشن کو لازمی قراردیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے عمرہ کی اجازت مکمل کورونا ویکسینیشن کروانے والوں تک محدود کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکیسن کے دونوں ٹیکہ لینے والوں کو ہی عمرہ کی اجازت ہوگی اورمکمل ویکسینیشن والے ہی مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرسکیں گے۔ اس فیصلے کا پرآج سے عمل ہوگا۔