تلنگانہ

بی آر ایس لیڈر و سابق رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی کی ریونت ریڈی سے ملاقات _ کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ

حیدرآباد _ 18 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کو ایک اور دھکہ لگنے والا ہے چند دن قبل بی آر ایس پارٹی کے دو اہم قائدین پی سرینواس ریڈی کھمم کے سابق رکن پارلیمنٹ اور جے کرشناراو محبوب نگر کے سابق وزیر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اور اب حیدرآباد کے مہیشورم اسمبلی حلقہ کے سابق رکن  اسمبلی و بی آر ایس قائد ٹی کرشنا ریڈی بھی بی آر ایس پارٹی چھوڑ کر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے

 

کرشنا ریڈی جنھوں نے تلگو دیشم پارٹی سے اپنی سیاسی کیرئیر کا آغاز حیدرآباد کے میر کی حیثیت سے کیا تھا بعد ازاں تلگو دیشم سے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے اور مہیشورم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ لیکن 2018 میں کانگریس امیدوار سبیتا اندرا ریڈی کے ہاتھوں انھیں شکست ہوئی۔اور سبیتا اندرا ریڈی بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوکر وزیر بن گئیں۔ اس کے بعد سے کرشنا ریڈی اپنے سیاسی مستقبل سے پریشان تھے کیونکہ انھیں بی آر ایس پارٹی سے ٹکٹ ملنے کے امکانات ختم ہو گئے۔

 

کرشنا ریڈی نے آج تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا۔وہ بہت جلد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں

 

ان کے ساتھ ان کی بہو انیتا ریڈی بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہوجائیں گی جو رنگاریڈی ضلع پریشد کی چیئرپرسن ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button