تلنگانہ

اومیکرون کا اثر۔ٹینک بنڈ پر سنڈے فن ڈے نہیں ہوگا

حیدرآباد:  کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے سبب تلنگانہ کے حکام نے شہر حیدرآبادکے ٹینک بنڈ پر ہونے والے سنڈے فنڈے پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔اس بات کی اطلاع اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق وشہری ترقی اروندکمار نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی شکل کی غیر یقینی کے پیش نظر احتیاط کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس اتوار کو سنڈے فنڈے پروگرام منعقد نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے 5دسمبر کو ہونے والے پروگرام کوملتوی کرنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے کہاکہ ٹینک بنڈ علاقہ اتوار کو گاڑیوں سے پاک رہے گا۔انہوں نے تاہم پرانا شہرحیدرآباد کی تاریخی یادگار چارمینار کے قریب ہونے والے پروگرام ایک شام چارمینار کے نام کے سلسلہ میں ہنوز کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button