تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں کورنا کے کیسس میں اضافہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈائرکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر سرینواس راو نے کہا ہے کہ ریاست کے اضلاع کریم نگر، کھمم اورورنگل میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پر مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں ٹیکہ اندازی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرعوام کورونا کے اصولوں پر عمل نہیں کریں گے تو ریاست میں کورونا کی تیسری لہر یقینی ہے۔مسٹر راو نے ایک مقامی پرائیویٹ تلگونیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی کورونا کے معاملات قابو میں ہیں تاہم کریم نگر ضلع، کھمم،ورنگل اضلاع کے بعض مقامات پر کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے پیش نظرانہوں نے کریم نگر ضلع کا دورہ کیا اور آنے والے دنوں میں دیگر اضلاع کا بھی وہ دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے قواعد پر عمل نہ کرنے سے ہی دوسری لہر دیکھی گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button