ریاست میں ڈینگو کے کیسس میں اضافہ۔ حیدرآباد سب سے زیادہ متاثر

حیدرآباد: ریاست میں جہاں ایک طرف کورونا کے کیسس میں کمی درج کی جارہی ہے وہیں دوسری طرف ڈینگوکے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہہ سے بعض مقامات پرپانی جمع ہونے کی وجہہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے ڈینگو سے متاثرہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ پانچ ہفتوں میں ریاست بھرمیں ڈینگوکے 2443 کیسس درج کئے گئے سب سے زیادہ کیسس حیدرآباد میں سامنے آئے۔ شہرکے علاوہ ریاست کے 11 اضلاع میں ڈینگوکے کیسس میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔