تلنگانہ مین زمین کی قیمتوں اوررجسٹریشن چارجس میں اضافہ

حیدرآباد: تلنگانہ میں زرعی اور غیرزرعی اثاثے جات اور اراضیات کی قیمتوں کے علاوہ رجسٹریشن چارجس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کردئیے۔ اضافہ شدہ مارکٹ کی قیمتوں پر اس ماہ کی 22 تاریخ سے عمل آوری ہوگی۔ سال 2013 کے بعد حکومت کی جانب سے اراضیات کی قیمتوں میں پہلی مرتبہ اضافہ کیاگیاہے۔ اراضیات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ رجسٹریشن اور متعلقہ 20 طرح کی خدمات پر عائد چارجس میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔