تلنگانہ

دوردرشن کیندر حیدرآباد کے نئے آر این یو ہیڈ ڈاکٹر راہول گاولیکر سےسینئر صحافی ڈاکٹر تبریز حسین تاج کی ملاقات

حیدرآباد: سینئر صحافی ڈاکٹر تبریزحسین تاج نے آج دوردرشن کیندر حیدرآباد میں نئے آر این یو ہیڈ، ڈاکٹر راہول گاولیکرسے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے دوردرشن کیندر حیدرآباد آر این یو ہیڈ کا عہدہ سنبھال لینے پر انہیں شال اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ یادرہے کہ ڈاکٹر راہول گاولیکر آکاش وانی آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد سے ترقی پر تبادلہ پاکر دوردرشن میں تعینات ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر راہول گاولیکر 2012کے انڈین انفارمیشن سرویس بیاچ کے آفیسر ہیں جنہوں نے دہلی میں بھی کئی مرکزی وزارتوں میں خدمات انجام دی ہیں۔قابل غور بات یہ ہے کہ ڈاکٹر راہول گاولیکراردو کے شیدائی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button