بڑھائی گئی اراضیات کی قیمتوں اوررجسٹریشن چارجس پرآج سے عمل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں آج سے بڑھائی گئی اراضیات کی قیمتوں اوررجسٹریشن چارجس میں اضافہ پرعمل ہوگا۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں زرعی اور غیرزرعی اثاثے جات اور اراضیات کی قیمتوں کے علاوہ رجسٹریشن چارجس میں اضافہ کا منگل کے دن اعلان کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کردئیے تھے۔سال 2013 کے بعد حکومت کی جانب سے اراضیات کی قیمتوں میں پہلی مرتبہ اضافہ کیاگیاہے۔ اراضیات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ رجسٹریشن اور متعلقہ 20 طرح کی خدمات پر عائد چارجس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔