انٹر نیشنل

ہندوستان اب گیہوں باہر نہیں بھیجے گا

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے فوری طور پر گیہوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں غیرملکی تجارت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اِس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پڑوسی ملکوں کو اور دوسرے کمزور ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے برآمدی پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکار کی طرف سے اجازت ملنے پر دوسرے ملکوں کو گہیوں کی برآمد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button