انٹرٹینمنٹ

باکسر نکہت زرّین سیمی فائنل میں پہنچ گئیں _ پیرس اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی

حیدرآباد _ تلنگانہ کی اسٹار باکسر نکہت زرین ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ نکہت زرّین نے جمعہ کو خواتین کے 50 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں اردنی باکسر ناصر حنان کو شکست دی۔ جیسے ہی نکہت کے مکے مخالف پر پڑتے  رہے، ریفری نے میچ کو تین منٹ سے پہلے روک دیا اور تلنگانہ کی باکسر کو فاتح قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی نکہت نے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر ایشین گیمز میں میڈل کو یقینی بنایا۔

اس کے ساتھ اگلے سال پیرس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا۔واضح رہے کہ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی  تلنگانہ کے نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والی باکسر نکہت زرّین نے حالیہ دنوں میں  بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دو سال تک عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button