انٹر نیشنل

مس یونیوس کا ڈریس تیسری جنس کے شخص نے کیا تھا ڈیزائن

نئی دہلی:ہندوستانی حسینہ ہرناز سندھو نے عالمی مقابلہ حسن جیتا ہے، انھوں نے جو گاؤن پہنا تھا وہ خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا، کیا کوئی جانتا ہے کہ یہ لباس کس نے ڈیزائن کیا ہے؟ اس ڈریس کو تیار کرنیوالے سائشا شنڈے ہیں۔ ان کا تعلق تیسری جنس سے ہے۔ اس سال وہ ٹرانس ویمن بنے ہیں، سائشا شنڈے کا اصل نام سوپنل شنڈے ہے۔

انکا کہنا ہے کہ "مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ میں ایک ٹرانس ویمن ہوں”۔ سائشا نے ہرناز کا گاؤن ڈیزائن کیا ہے جسکی سب تعریف کر رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل پرینکا چوپڑا، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور مادھوری ڈکشٹ جیسی بالی ووڈ اداکاراوں کے  ڈریس ڈیزائن کر چکی ہیں، نیفٹ میں تربیت یافتہ سوپنل شنڈے نے فلم ‘فیشن’ میں بھی کام کیا۔کچھ عرصہ قبل انھوں نے جنس‌کی تبدیلی کا آپریشن کروایا تھا اور انہوں نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی۔انکا کہنا تھا کہ وہ "گے” نہیں ہیں بلکہ ٹرانس ویمن ہیں۔

واضح رہے کہ مس انڈیا ہرناز سندھو نے  مس یونیورس  کا خطاب جیت لیا۔ ہرناز سندھو  اسرائیل  میں منعقدہ مس یونیورس 2021 کے مقابلے کی فاتح قرار دی گئی تھی ۔ 21 سال بعد ہندوستان کو مس یونیورس کا خطاب حاصل ہوا ہے۔ لارا دتہ نے آخری بار 2000 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button