دلہن کے بجائے شرابی شوہرنے ساس کے گلے میں ڈال دی ورمالا

نئی دہلی: سوشیل میڈیا پران دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نشہ میں دھت دلہے نے دلہن کے بجائے ساس کے گلے میں ورمالا ڈالنے کی کوشش کی۔ دلہے کی اس حرکت کو دیکھ کروہاں موجود لوگ قہقہ لگانے پرمجبورہوگئے۔ وہاں موجود ایک باراتی نے اس منظرکواپنے موبائل فون میں قید رکرلیا۔
بات دراصل یہ تھی کہ دلہے نے اتنی شراب پی رکھی تھی کہ وہ لڑکھڑا رہا تھا اوراس نے غلطی سے ورمالا دلہن کے بجائے دلہن کے بازوکھڑی ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی، ساس نے اسے روک دیا اوراس کے بعد دلہا اپنی دلہن کے گلے میں پھول مالا ڈالنے کے دوران اپنے آپ کو سنبھال نہیں پایا اورگرپڑا۔ اس پورے معاملہ کو دیکھ کردلہن کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا۔ پس منظرمیں ایک پنجابی گیت بج رہا تھا۔
فوری طورپرپتہ نہیں چل سکا کہ یہ ویڈیوکہاں کا ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس عجیب وغریب منظرکو سوشل میڈیا پرکئی افراد نے دیکھا۔