تلنگانہ

میری آخری سانس تک تلنگانہ میں امن وامان برقرار رکھتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دوں گا: چیف منسٹر چندرشیکھرراو

کھمم سے حافظ جواد احمد کی رپورٹ 

میری آخری سانس تک تلنگانہ میں امن وامان برقرار رکھتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دوں گا ۔ تلنگانہ کی عوام انتخابات میں دانشمندی کے ساتھ اپنے حق رائی دہی کا صحیح امیدوار کے حق میں استعمال کرے

تلنگانہ کی ترقی کے لیے بی آر ایس امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔کھمم و کتہ گوڑم میں منعقدہ بی آر ایس کے پرجا آشر واد جلسوں سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا خطاب بھدرادری کتہ گوڑم میں منعقدہ پرجا آشر واد جلسہ سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کی سرزمین قدرتی وسائل سے لیس ہے یہاں پر  کالا سونا نکلتا ہے 134 سالوں سے یہ علاقہ میں کوئلے کے کانیں موجود ہے متحدہ آندھرا پردیش میں اس علاقوں کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا کے سی آر نے کہا کہ حصول تلنگانہ کے بعد بی آر ایس کے دورے حکومت میں بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کو جنگی خطوط پر ترقی دی چیف منسٹر کے سی آر نے جلسہ میں موجود عوام کو مشورہ دیا کے گھر جانے کے بعد آپ خود مشورہ کرکے صحیح پارٹی اور صحیح امیدوار کے حق میں اپنے حق رائی دہی کا استعمال کریں

آج تلنگانہ میں پھچلے ساڑھے نوسال میں ھر گھر کو پانی اور بلا کٹوتی برقی سربراہی کرکے پھچلے حکومتوں نے 50 سالوں میں وہ کارنامہ انجام نہیں دیا جو بی آر ایس پارٹی نے عملی طور پر کر دکھایا اور حکومت کی اسکیمات کو عوام کے دہلیز تک پہنچایا چیف منسٹر کے سی آر نے بی آر ایس کے امیدوار ونما وینکٹیشور راؤ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی

 

بعد ازاں چیف منسٹر کے سی آر نے کتہ گوڑم سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھمم پہنچے کھمم کے ایس آر اینڈ بی جی این آر کالج گراؤنڈ میں منعقدہ پرجا آشر واد جلسہ سے چیف منسٹر کے سی آر نے خطاب کیا چیف منسٹر کے خطاب سے قبل کھمم اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس پارٹی کے امیدوار پی اجےکمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا خادم ہوں میں کھمم کی سرزمین پر پیداہوا اور میں کھمم شہر کا بیٹا ہو پھچلے 10 سال سے میں کھمم کا ایم ایل اے ہوں اور چار سال سے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ کی حیثیت سے 24 گھنٹے آپ کی خدمت کررہا ہو اپ کے خوشی اور غمی میں برابر کے شریک ہوکر پھچلے 5 سالوں میں کھمم شہر کی ہر شعبہ میں جنگی خطوط پر ترقی ہوی ہے جس کو کھمم شہر کی عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتی پی اجےکمار نے کھمم شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ مجھ کامیاب بنائیں پی اجےکمار نے چیف منسٹر کے سی آر کو جلسہ عام سے خطاب کرنے کی دعوت دی

 

چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آخری دم تک تلنگانہ میں امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کو بام عروج پر پہنچا نے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ملک آزاد ہوکر 75 سال گزرنے کے باوجود ملک کے سیاسی جماعتوں اور ملک کے حکمرانوں نے عوام کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جو ملک کے عوام کے لیے افسوس کی بات ہے چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جمہوری ملک میں ووٹ کی بہت بڑی طاقت ہے

 

انھوں نے  کہا کہ کھمم ضلع میں آج کھمم ضلع میں بہترین سڑکے کھمم ضلع کے سڑکوں کی توسیع آئی ٹی ھب کا قیام ھائی ٹک آر ٹی سی بس اسسٹانڈ منی ٹانک بنڈ کے علاوہ ھزاروں کروڑوں کا کام پی اجےکمار کی نگرانی میں کھمم شہر کی ترقی حیدرآباد کے طرز پر ہوئی۔چیف منسٹر کے سی آر نے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے پھچلے 50 سالو میں صرف ووٹوں کی سیاست کی مگر بی آر ایس کے دورے حکومت میں کم مدت میں ہر شعبہ میں شاندار ترقی کی کے سی آر نے کہا کہ کانگریس کے 10 سالہ دورِ حکومت میں اقلیتوں کے لیے صرف 900 کروڑ بجٹ منظور کیا تھا بی آر ایس کے دورے حکومت میں 9 سالوں میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے 1200 کروڑ روپے منظور کیے گئے کے سی آر نے بی جے پی اور کانگریس پارٹی کو تلنگانہ دشمن پارٹیاں قرار دیا تحریک تلنگانہ کے وقت کانگریس پارٹی اور بی جے پی نے تلنگانہ تحریک کو ختم کرنے کی ناپاک کوشش کی کے سی آر نے اردو میں کہا کہ ھماری نیت صاف تھے صاف نیت سے کام کرنے والوں کو کامیابی ملتی ہے چیف منسٹر کے سی آر نے پی اجے کمار کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنانے کی اپیل کی

 

اس موقع پر کھمم رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا ستو پلی رکن اسمبلی سنڈرا ونکٹہ ویریا پالیر رکن اسمبلی کے اپیندر رڈی رکن قانون ساز کونسل و صدر بی آر ایس پارٹی تاتا مدھو کھمم بلدیہ کارپوریشن میر نیرجا ڈپٹی میر فاطمتہ الزہرہ سابقہ کتب خانۂ چیرمین عزیز الحق قمر نمائدہ کارپوریٹر محمد شوکت علی کھمم ضلع بی آر ایس پارٹی اقلیتی صدر تاج الدین کے علاوہ بی آر ایس کے دیگر قائدین بھی موجود تھے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button