تلنگانہ۔انٹر میڈیٹ سال اول کا امتحان لکھنے والے طلباء ‌کیلئے خوشخبری

حیدر آباد:تلنگانہ حکومت نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات میں نصاب کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے اس سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلباء کے لئے مفت اسٹیڈی مٹیریل بھی مہیا کروایا جائے گا۔ اس دوران سکریٹری تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ عمر جلیل نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کی وبا کے باعث کچھ عرصے تک انٹرمیڈیٹ کے طلباء کلاس روم کی تعلیم سے محروم ہوگئے تھے جس کے پیش نظر انٹر کے طلباء کے لئے 70 فیصد نصاب پر امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔