پاکستان میں خوفناک سڑک حادثہ 30 افراد ہلاک

نئی دہلی _ پاکستان میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔بس-ٹرک کے تصادم میں  30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مزید 40 زخمی ہیں یہ حادثہ صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی کہ تھنسہ بائی پاس پر انڈس ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مزدور تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ ایک زخمی نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب  ڈرائیور بس چلا رہا تھا کہ اسے نیند کا غلبہ طاری ہوگیا حادثہ میں بس مکمل طور پر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ۔۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بتایا کہ اس حادثہ میں 30 افراد ہلاک ہوئے۔ صوبہ پنجاب کے چیف منسٹر عثمان بزارڈ نے واقعے پر صدمے کا اظہار کیا۔