انٹر نیشنل

ہندوستانی شہریت کیلئے پاکستان سے 7 ہزار درخواستیں۔چین کے 10 افراد بھی ہندوستانی شہریت کے خواہشمند

نئی دہلی:مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق اس سال 14 دسمبر تک مختلف ممالک سے ہندوستانی شہریت کے لیے 10,000 سے زیادہ درخواستیں آئیں، جن میں سے 7306 پاکستانی درخواستیں ہیں۔  واضح کیا گیا ہے کہ ان میں سے 70 فیصد درخواستیں فی الحال زیر التواء ہیں۔  ایک رکن پارلیمنٹ کے سوال کے جواب میں یہ بات بتائی گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ چار سال میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے 3117 اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔

ایم پی عبدالوہاب کی جانب سے ہندوستانی شہریت کے لئے درخواستوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتھیانند رائے نے کہا 14 دسمبر تک 10,635 درخواستیں آئیں جن میں سے 7306 پاکستان سے تھیں۔ افغانستان سے 1152، سری لنکا اور امریکہ سے 223، نیپال سے 189، بنگلہ دیش سے 161 اور دیگر خطوں سے 428 درخواستیں داخل کی گئیں۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ چین سے بھی ہندوستانی شہریت کے لیے 10 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

 مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار سال میں 8244 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے 3117 کو شہریت دی گئی ہے۔ مرکز نے حال ہی میں یہ بھی بتایا تھا کہ پچھلے پانچ سال میں 6 لاکھ سے زیادہ ہندوستانیوں نے اپنی شہریت ترک کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button