تلنگانہ

پرگتی بھون کے سامنے آٹو کو آگ لگا کر خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے خلاف آٹو ڈرائیور کا انوکھا احتجاج

حیدرآباد _ یکم فروری ( اردو لیکس) حیدرآباد میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کے سامنے ایک آٹو ڈرائیور نے کرائے نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر آٹو کو آگ لگا دی۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام بیگم پیٹ میں پرگتی بھون کے سامنے پیش آیا۔

تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے آٹو ڈرائیورس مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ چند دنوں سے احتجاج کررہے ہیں

اسی احتجاج کے طور پر محبوب نگر ضلع سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ دیوا نامی آٹو ڈرائیور  آج شام پرگتی بھون کے سامنے آٹو روک دیا اور اپنے ساتھ لائے ہوئے پٹرول کو آٹو پر چھڑک کر اسے آگ لگا کر  انوکھا احتجاج کیا ۔ پرگتی بھون کے پاس موجود سیکورٹی اہلکاروں نے آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ اور آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی لیکن آٹو پوری طرح تباہ ہو گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button