جرائم و حادثات

حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر تقریبا 40 لاکھ روپے کا سونا ضبط

حیدرآباد _ حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر انڈرویئر،پینٹ اورشرٹ میں چھپا کرلائے گئے سونے کو کسٹم کے  عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔تفصیلات کے مطابق یہ مسافر دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔اس کی تلاشی کے دوران انڈرویئر،پتلون اورشرٹ میں اس سونے کا پتہ چلا جس کے بعد کسٹم کے عہدیداروں نے  704 گرام سونے کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریبا 39.66 لاکھ روپئے ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button