وزیراعظم نریندر مودی کے لئے 2600 کلو آم کا تحفہ

نئی دہلی _ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بطور تحفہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک سے آم بھیجتی ہیں۔ مودی کے علاوہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو بھی یہ آم تحفہ میں بھیجے گئے ہیں  2600 کلو آم کا پارسل دہلی پہنچ گیا ۔ بنگلہ دیش میں سب سے مشہور ‘ہری بنگا’ آم کو  260 باکس میں پیک کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے ہندوستان بھیجا ہے ۔ یہ خصوصی آم لانے والے ٹرک، اتوار کی سہ پہر کو بینا پول چیک پوسٹ کے قریب سرحد عبور کرکے  ملک میں داخل ہوئے۔ ۔ کولکتہ پہنچنے والے آم کے ٹرکس کا  بنگلہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر ، محمد سموئیل خودار نے استقبال کیا۔ توقع ہے کہ وہ انہیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو پیش کریں گے۔