جرائم و حادثات

شادی سے 15 دن قبل ہونے والے دلہے اور دلہن کی سڑک حادثہ میں موت

کاکیناڈا _ 26 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) آندھراپردیش میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ہونے والے دلہے اور دلہن کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی ۔جو شادی کے کپڑے خریدنے کے لئے کاکناڈا جارہے تھے تفصیلات کے مطابق کاکناڈا ضلع کے جگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ راج کمار کی شادی اسی گاوں کی رہنے والی 18 سالہ درگا بھوانی سے طے پائی تھی اور 10 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی یہ دونوں آج شادی کی شاپنگ کے لیے موٹر بائیک پر کاکناڈا روآنہ ہوئے کہ درمیان میں ایک تیز رفتار لاری نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں دونوں موقع حادثہ پر ہی فوت ہوگئے ۔ ہونے والے دلہے اور دلہن کی اچانک موت پر دو خاندانوں میں ماتم مچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button