مسجد اقصی کے احاطہ میں آگ لگنے کا واقعہ

نئی دہلی _ مسجد اقصی میں گذشتہ جمعہ سے اسرائیلی فوج کی بربریت اور فائرنگ کے واقعات کے درمیان  پیر کی رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔آگ کس طرح لگی اس کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا۔لیکن یہ آگ مسجد اقصی کے صحن میں ایک درخت سے شروع ہوئی جس کا دھواں دور دور تک دیکھا گیا۔آگ لگنے کے واقعہ پر اسرائیلی فوج نے جشن منایا۔

جمعہ کو مسجد اقصی میں شروع ہونے والے تشدد کے بعد سے اب تک 40 فلسطینی شہید ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 300 سے زیادہ افراد زخمی ہیں