چین میں ایک شخص برڈ فلو سے متاثر _ دنیا کا پہلا کیس !

H10N3 ، برڈ فلو کا ایک اسٹرین، دنیا میں پہلی مرتبہ چین میں ایک انسان میں منتقل ہوا۔ چین کے نیشنل ہیلت کمیشن نے منگل کے روز ملک کے صوبے جیانگ سو کے شہر ژینگجیانگ  میں رہنے والے ایک فرد کے وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا۔ اس شخص کو 28 اپریل کو بخار اور دیگر علامات کے ساتھ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے  28 مئی کو برڈ فلو کا اسٹرین  لاحق ہوا۔

تاہم ، نیشنل ہیلت کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ اسے وائرس سے کیسے بچایا گیا۔ یہ برڈ فلو اسٹرین  کم شدت والا ہے۔ این ایچ سی کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر انسانوں کو اس سے  متاثر ہونے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔ 41 سالہ  شخص نے بتایا کہ اس کی طبیعت مستحکم ہے اور اسے جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔  اس کے گھر والوں  کا بھی تجربہ کیا گیا لیکن ان میں فلو کی علامت نہیں ملی۔

چین میں برڈ فلو کے بہت سے اسٹرین ہیں۔ شاذ و نادر ہی ان میں سے کچھ اسٹرین انسانوں کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کو متاثر کرتے ہیں  جو پولٹری میں کام کرتے ہیں۔ 2016-17 میں ، H7N1 وائرس نے لگ بھگ 300 افراد کو متاثر کیا۔ اس کے بعد سے یہ وائرس انسانوں کو کہیں بھی نہیں لگا تھا۔